سندھ

حکومت مخالفین کی جاسوسی کیلئے روبوٹ چوہے استعمال کر رہی ہے، نبیل گبول کا عجیب دعویٰ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے عجیب و غریب دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مخالفین کی جاسوسی کے لئے ان کے کمروں میں روبوٹ چوہے چھوڑے جا رہے ہیں، آنے والا دور بلاول بھٹو کا ہے، 2020ء الیکشن کا سال ہے، الیکشن نہیں ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جنرل الیکشن نہیں بلکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، 2020ء میں آنے والی تبدیلی ملک کے لئے اچھی ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی بی کو روبوٹ چوہے چھوڑنے کا کہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی میرا لگایا ہوا ہے، یہ بات اس نے مجھے بتائی ہے، جن پر عمران خان کو شک ہے ان کے کمروں میں روبوٹ چوہے چھوڑے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ پر بھی نظر رکھنے کے لئے ان کے کمرے میں روبوٹ چوہا چھوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ماننا پڑے گا کہ پانسہ پلٹ گیا ہے، ان کو سمجھ جانا چاہیئے کہ ان کا وقت گزر چکا ہے، نبیل گبول

نبیل گبول نے کراچی کے سمندر سے تیل نکلنے کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ آج ایگزون کی رپورٹ آئی ہے کہ سمندر سے تیل نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو بہت بڑی خوش خبری ملنے والی ہے، بعد میں پتا چلا کہ کراچی کے سمندر سے تیل نکالنے کے لئے ڈرلنگ ہو رہی ہے، لیکن آج معلوم ہوا ہے کہ تیل نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء الیکشن کا سال ہے، الیکشن نہیں ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جنرل الیکشن نہیں بلکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، 2020ء میں آنے والی تبدیلی ملک کے لئے اچھی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close