سندھ

کراچی پولیس کے شہدا کیلئے ایوارڈ تقریب، شہید کی ماں کو کرسی تک نہ ملی

کراچی پولیس کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شہید اہلکار کی ماں کو کرسی تک نہ ملی جس کے باعث بوڑھی خاتون کو زمین پر بیٹھ پر کھانا کھانا پڑا۔ کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز آرٹس کونسل میں سالانہ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں چائنز قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور اس حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو ایوارڈ دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، چینی قونصلیٹ حملے میں شہید اہلکار عامر کے بھائی نے بھی پولیس میں شہادت پائی

تقریب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں افسران کے سامنے فرض کی خاطر جان دینے والوں کے اہلخانہ کو نظر انداز کردیا گیا۔

تقریب میں کھانے کے دوران پولیس کے افسران کرسیوں اور ملائم صوفوں پر براجمان رہے جب کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی ماں کو بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہ ملی۔

شہید اہلکار کی بوڑھی ماں نے مجبوراً فرش پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور اس دوران کسی پولیس افسر کی نظر خاتون پر نہ پڑی، خاتون کی فرش پر بیٹھ کھانا کھانے کی تصویر سامنے آئی اور تصویر کے وائرل ہونے پر پولیس افسران نے واقعے پر معذرت کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close