سندھ

نئے پاکستان اور مدینے کی ریاست والوں نے ملک میں فرعون کی طرز حکومت قائم کردی ہے، نثار احمد کھوڑو

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے، اس لئے مسائل کا حل ملک میں دوبارہ نئے انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے انتخابات کروا کر عوام کو جمہوری حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے، ملک میں مہنگائی اور عوام کے مسائل پر اب سڑکوں پر نکلیں گے۔

لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ابھی لات نہیں ماری مگر بھلے 6 ماہ لگیں وفاقی حکومت کو عوام کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا اعلان، عمران خان کب خودکشی کرینگے اس کی تاریخ بتادیں، نثار کھوڑو

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان اور مدینے کی ریاست والوں نے ملک میں فرعون کی طرز حکومت قائم کردی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ٹیکسز بڑھانے کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرعون کی سرکار نے مہنگائی کردی ہے جبکہ وفاقی وزیر عوام کو اور تکالیف برداشت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ اب عوام تبدیلی سرکار کر مزید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، حکومت جان بوجھ کر مہنگائی کرکے اپنی نااہلی چھپانے کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے مہنگائی کی سونامی میں دھکیلا جا رہا ہے، وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل ناکامی وزیراعظم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اتنا ہڑھا لکھا ہے وہ لفظ روحانیت بھی نہیں ہڑھ سکتا، پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close