سندھ

محکمہ تعلیم اورصحت کی کارکردگی پروزیراعلیٰ سندھ کی برہمی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج دو اہم اجلاسوں کی سربراہی میں کئی اہم امور نمٹائے اور متعلقہ محکموں کونامکمل پروجیکٹ کی تکمیل اور ملازمین کی حاضری کو ممکن بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ملیر کالج کی فوری طور پر ایف این ای جاری کی جائے اور اس پروجیکٹ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے سوال کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے واضح احکامات جاری کرچکا ہوں اس کے باوجود عمل در آمد کیوں نہیں ہورہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےسیکریٹری ترقیات وسیم احمد کو فوری طور پرمعاملہ حل کرنےکی ہدایت جاری کی۔

بعد ازاں محکمہ صحت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے صحت کے مراکز مین ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر اظہار برہم کرتے ہوئے حکم صادر کیا جو ڈاکٹرز ڈیوٹی پر نہیں آرہے ہیں انہیں برطرف کردیا جائے۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ صھت میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکترز کی بھرتی پرعدالتی احکامات کی روشنی میں معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close