سندھ

سندھ ہائیکورٹ کے 6مستقل ججز نے حلف اٹھالیا

شہر قائد میں سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے چھ ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے حلف اٹھانے والے نئے چھ ججز میں جسٹس محمد اقبال مہر،جسٹس خادم حسین ایم شیخ،جسٹس ذوالفقار احمد خان،جسٹس محمود احمدخان،جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس فیصل کمال عالم شامل ہیں۔

حلف برداری تقریب میں سندہ ہائی کورٹ کے ججز حضرات ایڈووکیٹ جنرل سندہ پراسیکیوٹر جنرل سندہ سمیت دیگر سینئیر وکلاء نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے سندہ ہائی کورٹ میں چھ ججز کی حلف برداری کے بعد مستقل ججز کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close