سندھ

کراچی کی سبزی منڈی میں چھلکے سے پھسلنے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی: سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں کیلے کے چھلکے سے پھسلنے کے معمولی تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی سبزی منڈی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی نیوسبزمنڈی کے ایک دفتر میں آگ لگ گئی

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اور2 ملزمان مومن اوربسم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سبزی منڈی بند کرادی گئی

پولیس کے مطابق ایک شخص کے کیلے کے چھلکے سے پھسلنے پر جھگڑا ہوا جو خونی تنازع میں بدل گیا۔ سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close