سندھ

کراچی میں نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے دن کے اوقات میں سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہوجاتی ہیں، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جاتا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید گرمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 25 سے 27 مئی کے درمیان دن کے اوقات میں شمال مغرب کی جانب سے گرم ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری دن کے اوقات خصوصی طور پر صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے کے درمیان باہر نہ نکلیں، اپنا سر گیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔ روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close