سندھ

بلاول زرداری کیلئے بہتر ہے کہ وہ نیب زدگان کے بجائے ایڈز زدگان کو بچائیں، حلیم عادل شیخ

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کو دعوت دیتا ہوں کہ آکر سندھ میں ایڈز کہ خلاف تحریک چلائیں، کرپشن سے جان چھڑانے کی تحریک چلانا بلاول زرداری کو زیب نہیں دیتی، نیب زدگان کو بچانے سے بہتر ہے کہ ایڈز زدگان کو بچائیں، بین الاقوامی دنیا میں آج سندھ کو ایڈز سے جانا جا رہا ہے، آدھی سے زیادہ اسمبلی نیب کو کرپشن میں مطلوب ہے، تھر میں دوائیاں آئی ہیں مگر دینے والا نہیں، معصوم بچے مر رہے ہیں، سندھ حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی دی نہ کپڑا اور نہ ہی مکان بلکہ سندھ کو ایڈز زدہ بنا دیا، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیف سیکریٹری سے خط لکھ کر پوچھوں گا کہ نیب سے پلی بارگننگ کرکے کتنے افسران اب بھی موجود ہیں، ان کا بھی حساب ہونا چاہیئے، عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف سندھ کے عوام کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی، ہم سندھ کی عوام کو حقوق دلوائیں گے، اب ایک خاندان سے سندھ کی عوام کو بچانا ہے، سندھ حکومت کو صرف فنڈز چاہیئے، کام نہیں کرنا صرف کرپشن کرنی ہے، اب کرپشن نہیں چلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close