سندھ

پیپلز پارٹی کا سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور یوم سیاہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے۔ کارکنان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور حکومت و نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے، آصف زرداری

انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آصف زرداری کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔ سندھ کے چند علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں بند رہیں اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close