سندھ

کسی میں ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ پورے ملک میں بہت بگاڑپیدا ہوا ہے، مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، اس وقت کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، اگروہ جیل میں نہ ہوتے تو وہ خود بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے اورپورا شہر ان کے ساتھ ہوتا جب کہ گورنرکی تبدیلی کا سوال صدرپاکستان سے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے منتخب میئرہیں اورضمانت ان کا حق ہے، وہ باہرآکرکراچی کےعوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستارکے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے چارمقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو31 اکتوبرکو سنایا جائے گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پروسیم اخترکی پریس کانفرنس کی سی ڈی اورکیس کا چالان بھی طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close