سندھ

حیدرآباد: دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حیدرآباد: پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے باعث اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ: ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا، ٹرین آپریشن بحال

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی۔ جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close