Featuredسندھ

آصف زرداری کو بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھنے پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلاول

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دھرتی کی عظیم بیٹی تھی، آصف زرداری کو شہید بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے شہید بی بی بینظیر بھٹو کوان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دھرتی کی عظیم بیٹی تھی، وہ اب پاکستان کی روشن و بینظیر پہچان ہیں، وہ آخری گھڑی تک عوام کے حقوق اور پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضیاء الحق اور پرویز مشرف سے نہیں ڈرے تو کٹھ پتلی کیا چیز ہے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ وہ زندگی بھرعزم، حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہیں، بینظیر بھٹو کا مشن پاکستان میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھا، اُن کا مشن درحقیقت قائدِاعظم کے افکار کی روشنی میں شہید بھٹو کا مشن تھا لیکن دو بار منتخب ہونے کے باوجود شہید بی بی کی عوامی حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود انہوں نے اداروں کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے اقدامات اٹھائے، شہید بی بی نے وفاق اورصوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا، پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پرسختی سے کاربند ہے جب کہ سابق صدرِ آصف زرداری کو شہید بی بی کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close