سندھ

سندھ ہائی کورٹ کا شراب خانے آج ہی بند کرنے کا حکم

عدالت میں سندھ میں قائم غیر قانونی شراب خانوں کو بند کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران بشپ کراچی، سکھ اور ہندو برادری کے مذہبی رہنماؤں نے عدالت میں بیان دیا کہ کوئی بھی مذہب شراب کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارے نام پر پرمٹ جاری کرکے بدنام کیا جا رہا ہے۔

جس پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے ڈی جی ایکسائز اور آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ جب کوئی مذہب شراب کی اجازت ہی نہیں دیتا تو سارے لائسنس آج ہی منسوخ کرکے رپورٹ دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ نئے لائسنس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنایا جائے۔

جیف جسٹس کے حکم پر کمرہ عدالت تالیوں سے گونج اٹھا اور سائلین نے عدالت کے فیصلے پر اظہارِ مسرت کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close