سندھ

مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو اس کی فراہم کی جو 14 کیسز میں مطلوب ہے، اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔

بلاول بھٹو، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی تقریریں کر رہے ہیں، نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا قومی دھارے میں آیا تب بلاول بھٹو زرداری کو پشتون یاد آگئے، راؤ انوار پشتونوں کو قتل کررہا تھا تو بلاول بھٹو کہاں تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت بجٹ کرپشن کرنے کیلئے بناتی ہے، عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا،حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ، رتو ڈیرو جانا چاہیئے جہاں ایڈز پھیل چکا ہے، معصوم مررہے ہیں، صحت کی سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں، رتوڈیرو میں 903 متاثرہ بچے ہیں، ٹریٹمنٹ سینٹر بھی بحال نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیمپئن وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹوپی ڈراما شروع کردیا ہے، 11 سال بعد وزیراعلیٰ کو کراچی کا خیال آیا ہے کہ پانی دیا جائے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی تھر کے معصوم بچوں سے ٹوپی ڈراما کرنے آگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close