سندھ

کراچی: مویشی منڈی میں ایف بی آر کی جانب سے کاؤنٹر کے قیام کی خبر من گھڑت نکلی

کراچی: سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں ایف بی آر کی جانب سے کاؤنٹر کے قیام کی خبر من گھڑت اور جھوٹی نکلی۔ایف بی آر حکام نے اس قسم کی کسی بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں پر ایسی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی قربانی کے جانوروں کی خریداری چیک کے ذریعے ہوگی۔

شہری بے خوف و خطر قربانی کے جانوروں کی خریداری کرسکتے ہیں

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ اس قسم کی چلنے والی خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، شہری بے خوف و خطر قربانی کے جانوروں کی خریداری کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز پہلے ایک اخبار میں خبر شائع کی گئی تھی کہ مویشی منڈی میں ایف بی آر حکام کی جانب سے کانٹر قائم کئے گئے اور 40 ہزار سے زائد رقم کے جانوروں کی خریداری چیک کے ذریعے کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سپرہائی وے کی منڈی میں جانوروں کی قلت، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اسی شام نجی ٹی وی نے اس خبر کی تردید کردی تھی اور ایف بی آر حکام کا اعلامیہ جاری کردیا گیا کہ شہری بلاخوف و خطر نقد رقم کے ذریعے خریداری کرسکتے ہیں۔ وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close