More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

اینکر مرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ، واقعے سے قبل ملزم عاطف کے اغوا کا انکشاف

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ آگیا اور قتل کے ملزم عاطف زمان کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بیٹا چند روز قبل تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا ہوا تھا۔

قتل کے ملزم عاطف زمان کے والدین مانسہرہ میں ہیں اور انہوں نے قانونی کارروائی کے لیے وکیل سے رجوع کرلیا ہے۔ وکیل کے مطابق ملزم کے والد کا کہنا ہے کہ چھ روز پہلے عاطف کو اغوا کرلیا گیا تھا، جس میں اس کے قریبی پانچ سے چھ دوست ملوث تھے اور عاطف تاوان دینے کے بعد رہا ہوکر آیا تھا، جبکہ واقعے کے حقائق ٹی وی پر چلنے والی خبروں سے مختلف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوز اینکرز کا لگژری لائف اسٹائل ان کو لے ڈوبا

وکیل منصف جان نے مزید کہا کہ ان کی اب تک عاطف سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے اور وہ اپنے موکل سے ملنا چاہتے ہیں تاکہ اس کیس کی پیروی کرسکیں۔

واضح رہے کہ منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو اس کے دوست عاطف زمان نے پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزم نے خودکشی کی کوشش کی تاہم اس کی جان بچ گئی اور وہ اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے خلاف قتل سمیت تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button