سندھ

حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1289 ویں عرس

کراچی: عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوئی، مزار کو ہزاروں من عرق گلاب صندل اور کستوری سے غسل دیا گیا

عبداللہ شاہ غازی کے 1289 واں عرس مبارک میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، انتظامیہ عرس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو مختلف مقامات پر تعینات ہیں ، جو تین مختلف مراحل میں زائرئن کی تلاشی لینے پر مامور ہیں۔
مزار کے دونوں اطراف ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور زائرئن کو پیدل مزار پر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ زائرین کی سہولت کیلئے دودھ شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگا دی گئیں، جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔
عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے دوران مزار پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے، مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ عرس کی تقریبات بائیس سے چوبیس اگست تک جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close