سندھ

اسکول کا سوئمنگ پول طالب علم کی زندگی نگل گیا

کراچی: نجی اسکول کے سوئمنگ پول ننھے طالب علم کی زندگی نگل گیا۔

پی آئی ڈی سی کے قریب واقع نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں طالب علم عثمان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

چھٹی جماعت کاعثمان11 سال کا طالب علم تھا۔ عثمان کی لاش ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس نے نجی اسکول کے 2 سوئمنگ ٹرینرز کو حراست میں لے لیا زیر حراست ٹرینر کا کہنا ہے کہ عثمان نے ڈائیو ماری اور 5 سے 6 سیکنڈ تک اوپر نہیں آیا، سوئمنگ پول میں جاکر عثمان کو پانی سے اوپر لے کر آئے اور فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا۔ ٹرینر کے مطابق عثمان سوئمنگ چیمپئن تھا۔

طالب علم عثمان کے چچا کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین بجے مجھے عثمان کی والدہ کا فون آیا تھا کہ عثمان کی اسکول میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

عثمان کے چچا کا کہنا ہے کہ بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں جاکر پتا چلا کہ وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close