سندھ

کراچی،سیوریج لائن بند کرنے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں شرپسندوں کی جانب سے سیوریج لائن بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں سیوریج لائن بند کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن سے بڑی تعداد میں کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔

واٹر بورڈ کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں سیوریج کی بند لائن کی شکایت پر کارروائی کی گئی، کھدائی کے بعد لائن کاٹنے پر شرپسندی کا انکشاف ہوا۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے سیوریج لائن بند کرکے علاقے میں اوور فلو کردیا تھا، سیوریج لائن میں پھنسائے گئے کپڑوں کے ٹکڑوں کو نکال دیا گیا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سیوریج لائن اوور فلو ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے رپورٹ مراد علی شاہ کو بھیج دی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فوٹیج کی مدد سے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گٹر بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں پرانا جمع ایک لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، اب نیا مسئلہ سامنے آیا ہے کہ ڈسٹ بن چوری ہونے لگے ہیں۔

چترال میں 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close