سندھ

سابق گورنر عشرت العبادکراچی سےدبئی روانہ

ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔

صوبہ سندھ میں گورنر پر کے عہدے پر14سال تک فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرر العبادغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سےدبئی روانہ ہوئے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close