Featuredسندھ

یاد گارشہدا پر توڑ پھوڑ شرپسندی ہے

کراچی: عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ ، نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یاد گار شہدا کی دوبارہ تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ یادگار شہدا سے ہزاروں شہدا کے جذبات وابستہ ہیں، رات کے اندھیرے میں یادگارشہدا پر توڑ پھوڑ شرپسندی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یادگار شہدا سے بانیان پاکستان کی اولادوں کے جذبات وابستہ ہیں، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔

فیصل سبزواری نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں عزیز آباد یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی گئی اور ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایم کیو ایم تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ یادگار شہدا کو نقصان پہنچانا جذبات سے کھیلنا ہے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے اور شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close