سندھ

دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے

ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کی تیاریاں عروج پر ہیں، حربی ساز وسامان کی عالمی نمائش آئیڈیاز دو ہزارسولہ کراچی میں کل سے شروع ہورہی ہے، جو چھبیس نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 43 ممالک سے نوے وفود شرکت کریں گے جبکہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلح ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

ایئر کموڈور طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ نمائش میں الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر، کے ایٹ ایئر کرافٹ سمیت فاسٹ اٹیک ایئر کرافٹ بھی رکھی جا رہی ہیں جب کہ پُر مشاق، کے 18 ایئر کرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس، یو اے ویز اور بکتر بند گاڑیاں ، ملٹری آلات اور ٹیکنالوجی  بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر بریگیڈیئر وحید ممتاز کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور یہ کہ صرف ایک ادارہ دفاعی برآمدات کا ذمہ دار نہیں ہے نمائش میں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات رکھی جائیں گی۔

بریگیڈیئروحیدممتاز نے کہا ضرب عضب کامیابی کی کہانی ہے، دشوار گزار علاقوں سے دشمن کا صفایا کیسے کیا، دنیا سے شئیرکریں گے ، چار روز تک جاری رہنے والی نمائش میں پانچ سیشن ہوں گے، جس میں ماہرین پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر مقابلے بھی پیش کریں گے

دوسری جانب اس موقع پر ایس پی ٹریفک ارم اعوان نے میڈیا کو ٹریفک منصوبے اور متبادل انتظامات کے بارے میں بتایا، جو خاص طور پر آئیڈیاز2016  کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹریفک روٹس، انتظامات اور متبادل روٹس کے بارے میں پلان کو ایکسپو سینٹر کے ارد گرد نمایاں کیا جائے گا تاکہ عوام کو انتظامات اور روٹس کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close