سندھ

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے، وزیراعظم کل سے شروع ہونے والی کراچی ایکسپو سینٹرمیں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرِصدرات میں گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورت حال پر اعلٰی سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، جو چھبیس نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 43 ممالک سے نوے وفود شرکت کریں گے جبکہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلح ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close