FeaturedUncategorizedسندھ

پاک بحریہ کااینٹی شپ میزائلزفائرنگ کاکامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، ہوائی جہازوں نے اینٹی شپ میزائل فائر کئے۔

ترجمان کے مطابق میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا ثبوت ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحرایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close