سندھ

شہرقائدمیں باران رحمت برسنے کی پیشن گوئی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اورموسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ رات گئے یا صبح سویرے بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close