سندھ

کراچی والےہوجائیں ہوشیار، آج بھی تیزہوائیں چلیں گی

آندھی کے دوران 45 سے 54 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں

کراچی میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کے شمال مغرب میں لسبیلہ اور اوتھل کے قریب موجود ہے جب کہ سسٹم کا رخ مشرق کی جانب ہے جس سے کراچی میں آج بھی آندھی چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آندھی سے شہر کے شمالی اور شمال مشرقی حصے متاثر ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ آندھی کے دوران 45 سے 54 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شہر کی گرمی اور زائد نمی کا تناسب سسٹم کی شدت بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کے بعد مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close