سندھ

کراچی میں تیزی سےہلاکتوں میں اضافہ،سردخانےبھرگئے

کراچی میں تمام قبرستانوں میں آنے والی میتوں میں روازنہ 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے

کراچی: کراچی میں تیزی سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ سردخانے میتوں سے بھر گئے ہیں۔

کراچی میں تیزی سے اموات کی شرح بڑھی ہے یومیہ 150 سے زائد شہری موت کے منہ میں جارہے ہیں، صرف 10 دن میں یکم جون سے 10 جون تک بلدیہ عظمیٰ کے قبرستانوں میں1404 افراد کی تدفین کی گئی ہے بلد یہ عظمیٰ کے قبرستانوں کی تعداد 32 ہے لیکن کراچی میں مجموعی طور پر 203 قبرستان ہیں۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کراچی میں تمام قبرستانوں میں آنے والی میتوں میں روازنہ 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، کراچی میں بیمار شہری اسپتال جانے کے بجائے گھروں میں ہی طبی امداد لینے کو فوقیت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جون اور جولائی کے مہینوں میں ہمیشہ کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے لیکن بلدیہ عظمیٰ کے قبرستانو ں میں روزانہ 150 افراد کی تدفین کی جارہی ہے جو 40 فیصد اضافہ بنتا ہے جو تشویشناک ہے۔
کراچی میں بڑے سردخانے ایدھی سینٹر، چھیپا ، خدمت خلق فاؤنڈیشن نجی سرد خانے مکمل طور پر بھرچکے ہیں، کراچی میں کورونا کی وبا خوف ناک انداز سے پھیل رہی ہے تشخیصی صلاحیت کم ہونے کے سبب ٹیسٹ کے لیے شہری در در کی ٹھوکریں کھانے کی بجائے گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، کورونا کی علامات میں مبتلا شہری اپنے اہل خانہ کو وائرس سے متاثر کررہا ہے ،کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close