Featuredسندھ

سندھ ملک کی توانائی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

کراچی : امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں ناکام ہوگیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ ملک کی توانائی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ پورے ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مکمل ناکام ہوگیا، سندھ کا کوئلہ خطیر زرمبادلہ کو بچا کر سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے۔

امتیاز شیخ نے نیپرا کی آن لائن عوامی سماعت میں کہا کہ سندھ حکومت نے 2047 تک 11300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 78 منصوبے پیش کیے، صرف 21 منصوبے آئی جی سی ای پی پلان میں شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے سے 6600 میگاواٹ بجلی بنانے کے 10 منصوبوں میں سے صرف 6 شامل کیے گئے، ہو اسے 2485 میگاواٹ بجلی بنانے کے 39 منصوبوں میں سے صرف 12 کو شامل کیا گیا ، سورج کی روشنی سے 2200 میگا واٹ بجلی بنانے کے 28 منصوبوں میں سے 3 کو شامل کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close