سندھ

گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد

کراچی : عید قرباں پر سندھ حکومت نے حفظان صحت کی خاطر گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے گلی محلوں میں قربانی کے جانور ذبح کرنے سے روکتے ہوئے ہر علاقے میں مخصوص جگہیں قربانی کےلیے مختص کردیں۔

سائیں سرکار کی جانب سے ہر علاقے میں قربانی کی جگہ مختص کرکے فہرست جاری کردی گئی ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے علاقوں میں قربانی کی جگہ کا پتہ لگاسکتے ہیں۔

گذشتہ روز محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یا گلیوں میں جانور ذبح کرنے سے روکا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نےجانوروں کی قربانی کے لیے جگہیں مختص کردیں، این سی او سی کی ہدایات کے تناظر میں عوامی مقامات و گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ جانور ذبح کرنے پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close