سندھ

جنید جمشید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

تبیلغی جماعت کے مبلغ مولانا طارق جمیل نے نماز کی امامت کی اور اس سے پہلے ایک طویل خطبہ دیا جو کئی ٹی وی چینلز سے لائیو نشر کیا گیا۔

جنید جمشید چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کی میت ورثا کے حوالے کی گئی تھی۔

جنید جمشید کی میت بدھ کی شب ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی اور جہاں شفا ہپستال کے سرد خانے میں منتقل کی گئی۔

جمعرات کی دوپہر کو جنید جمشید کی میت کو شفا ہسپتال سے نیوی اہلکاروں کے سکارٹ کے ساتھ ڈفینس میں واقع اے کے ڈی گراونڈ پہنچائی گئی۔ ان کی میت کو پاکستان کے قومی جھنڈے میں لپیٹا ہوا تھا۔ جنید جمشید کے بھائی کا کہنا تھا کہ دل دل پاکستان ان کی شناخت بنی تھی اور اسی پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ ان کی میت کو لپیٹا گیا ہے۔

جنازہ نماز میں ڈاکٹر فاروق ستار، عمران اسماعیل کے علاوہ تحریک انصاف جماعت اسلامی ، پاک سرزمین پارٹی کی رہنماؤں سابق کرکیٹر انضام الحق سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے نمازے جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنید جمشید کی میت دارالعلوم کورنگی منتقل کی جارہی ہے، جہاں ان کی وصیت کے مطابق تدفین ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close