سندھ

سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی

سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اور پولیس موبائل میں آگ لگ گئی۔ آگ نوری آباد میں واقع سیمنٹ فیکٹری کے قریب لگی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ اس موقعے پر پولیس موبائل جائے حادثہ پر ٹریفک کنٹرول کر رہی تھی۔ آگ بھڑکتے ہی پیچھے سے آنے والی گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور مقامی افراد پیٹرول چوری کر رہے تھے جس کے دوران اچانک شعلہ بھڑکا اور آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام اور آگ بجھانے کا کام عمل شروع کردیا۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close