سندھ

ہاں میں بچہ ہوں‘میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکابچہ ہوں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کابچہ ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ڈرو گنجہ لیگ ڈرو اور انہوں نے اپنےٹویٹ کے آخر میں گونوازگو لکھا

دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں،وہ سچے توہیں،بلاول صاحب جب نکلے تویوٹرن نہیں لیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی عمرکا بڑا ہو اورمنافق ہو،اس سے توبچہ ہی اچھا ہے۔

انہوں نےکہا کہ 3 دن سکون سے بیٹھے چو ہدری صاحب نے پریس کانفرنس کر ہی ڈالی،وہ اپنی ناکامی مانیں یا نہ مانیں مگرلوگوں کوتو سکون دیں۔

مشیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی وفاق کے لیے اچھی نہیں ہے،وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ تک چل نہیں پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی عقل نے اگرکام کیا تو الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close