سندھ

کتب میلہ، چوتھے روز بھی گہما گہمی برقرار

ایکسپو سینٹر کراچی میں 15 دسمبر سے جاری پانچ روزہ بارہویں کتب میلے کی میں کتب بینوں کی کثیر تعداد اپنی پسندیدہ کتب کی رعائیتی قیمتوں پر دستیابی سے مستفید ہو رہے ہیں، بین الاقوامی پبلشرز کی موجودگی نے اس کتب میلے کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔

اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے جدید دور میں بھی کتاب کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ مسلم ہے اور سنجیدہ افراد اب بھی کتاب پڑھنے کو ہی اہمیت دیتے ہیں، کتاب کے صفحات کا اپنا لمس اور خوشبو ہے جو انٹر نیٹ پر دستیاب کتب سے حاصل نہیں ہو سکتی۔

بین الاقوامی کتب میلے کے چوتھے روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ نے کتب میلے کا دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمی پر منتظم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب اور لائبریریز کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے اس عالمی کتب میلے کے منتظم خالد عزیز ہیں، جو پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین بھی ہیں جب کہ کتب میلے میں ایران، بھارت، ترکی، سنگا پور اور ملائیشیاء سمیت دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے پبلشرز کے تین سو تیس اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں سائنس، مذہب، تاریخ ،ادب اور دیگر موضوعات پر کتب دستیاب ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close