سندھ

میجر جنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

کراچی: میجر جنرل محمد سعید نے پاکستان رینجرز سندھ  کے 13 ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا، میجرجنرل محمد سعید سندھ رینجرز کے 13 ویں ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close