سندھ

عوام کو نوکریاں دی نہیں, چھینی گئی ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی : رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگست 2018 میں روپے ڈالر کے مقابلے میں 124 روپے کا تھا اور اس وقت ڈالر بڑھ کر 168 روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اس وقت مہنگائی 13،14 فیصد پر کھڑی ہے، یہ گڈ گورننس ہے جس کے ذریعے پاکستان کا برا حال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کو ڈی ویلیو کیا گیا، کیا پاکستان کی برآمدات بڑھیں، یہ ہر چیز ماضی کی حکومتوں پر نہیں ڈال سکتے، اگست 2018 میں ڈالر کی قدر 124 روپے تھی اور اب ڈالر 168 روپے کا ہوگیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انکی کارکردگی صفر ہے اور کچھ نہیں، وعدہ کیا تھا ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی، اپنے دوستوں کو نوکریاں دی ہیں لیکن عوام کو نوکریاں دی نہیں چھینی ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوکریوں کے اشتہارات چھپے جس میں کراچی شامل نہیں تھا، یہ تو حال ہے ان کی کراچی سے محبت اور لگاؤ کا، 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا، کچھ ہوا ہے تو بتائیں، یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کا انتقام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close