Featuredسندھ

نالوں پر تجاوزات کے حوالے سے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کراچی : سندھ حکومت نے شہر قائد میں نالوں پر بنے تجاوزات ختم کرنے کا اعلان کردیا لیکن صرف ایسی تجاوزات ہٹائی جائیں گی جہاں کوئی رہائش نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ تجازوات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کے لیے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں انھیں پیر سے ہٹایا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسد عمر، علی زیدی، امین الحق، جب کہ اسلام آباد سے ویڈیو لنک پر چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری پلاننگ نے شرکت کی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نالوں پر بنی تجاوزات ہٹائی جائیں اور جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں ان کے لیے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close