Featuredسندھ

محکموں نے نالوں پر تجاوزات کی رپورٹ تیار کرلی، تجاوزات سے متعلق خوفناک انکشافات

کراچی : شہر قائد میں نالوں پر بنی تجاوزات سے متعلق محکموں نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 13.5 کلومیٹر طویل گجر نالے پر ہزاروں گھر تعمیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے چوتھے بڑے شہر کراچی میں کس نالے پر کتنی تجاوزات قائم ہیں، متعلقہ محکموں نے رپورٹ تیار کرلی، رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے 27 نالوں پر تجاوزات قائم ہیں، 27 نالوں پر کہیں 5 تو کہیں 80 فیصد تک تجاوزات ہیں۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ شیر شاہ نالے پر لیاری ندی سے اردو بازار تک 80 فیصد تجاوزات ہیں جبکہ یونیورسٹی روڈ پر سونگل نالے پر 70 فیصد تجاوزات قائم ہیں اور رنچھوڑ لائن سے مائی کولاچی تک سٹی نالے پر 70 فیصد تجاوزات ہیں۔

محکموں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیو کراچی کے نالوں پر 60 فیصد اور 30 فیصد تجاوزات ہیں جبکہ لیاری ہارون آباد نالے پر 30 فیصد تجاوزات قائم ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ پہلوان گوٹھ نالے پر 30 فیصد تجاوزات قائم ہیں جبکہ 13.5 کلومیٹر طویل گجر نالے پر ہزاروں گھر تعمیر ہیں اور گجر نالے پر ہزاروں گھروں کی منتقلی، متبادل گھروں کیلئے اربوں روپے درکار ہیں۔

کے ایم سی نے کہا ہے کہ سروے سندھ حکومت کو سفارشات کے ساتھ بھیج دیا گیا ہے، سروے کے بعد سے اب تک تجاوزات میں مزید اضا ہوا ہے۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ صرف گجر نالے پر آپریشن ہوا تھا، چند ہزار تجاوزات مسمار کی گئیں، برساتی نالوں میں سیوریج لائنیں شامل ہونے نالے بھرے رہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close