سندھ

کراچی سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ ،2ڈاکو ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے دوران 2ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد ہوئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close