سندھ

تیز رفتار بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق

سکھر کے قریب سانگی کے قریب پنجاب سے کراچی آنے والی تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثے میں 3 خواتین اور 1 بچی سمیت 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بس الٹنے سے اس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موقع پر موجود ریسکیو ذرائع نے کرین طلب کی جس کے بعد بس میں پھنسے زخمی مسافروں کو نکالا جا سکا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 18 مسافروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولییس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ رات کے اوقات میں سڑکیں خالی ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نہایت تیز رفتاری سے بسیں چلاتے ہیں جو اکثر حادثات کا سبب بنتا ہے۔ چند روز قبل ڈیرہ غازی خان میں بھی پل قمبر کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی تھی جس کے نتیجے7افرادھلاک ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close