سندھ

سائٹ ایریا سے تین دہشتگردوں سمیت سترہ افراد زیرحراست

کراچی: پولیس نے سائٹ ایریا سے تین دہشتگردوں سمیت سترہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایریا کے علاقے مالاکنڈ پہاڑی پر خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا اور تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ایس ایچ او سائٹ اے تھانہ نے بتایا ملزمان کا گروہ دس افراد پر مشتمل ہے، جو کراچی میں بڑی دہشتگردی کیلئے آئے تھے۔ ملزمان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close