سندھ

عمران خان نے کراچی میں کینسر کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2019 تک پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال فعال ہو جائے گا۔

کراچی میں شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر کا علاج بہت ہی مہنگا ہے اور اگر ابتدائی سطح پر اس علاج کی تشخیص نہ ہو تو کینسر کے علاج پر کروڑوں روپے لگ جاتے ہیں، اس کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب میں اپنی والدہ کو علاج کے لئے بیرون ملک لے کر گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ لاگت کی وجہ سے 90 فیصد پاکستانی کینسر کا علاج نہیں کرا سکتے لیکن شوکت خانم اسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے اور اب تک صرف کینسر کے علاج پر 26 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، کراچی کے شوکت خانم اسپتال میں مریضوں کو کھانا بھی مفت ملا کرے گا، 29 دسمبر 2019 تک پاکستان کا سب سے بڑا شوکت خانم کینسر اسپتال فعال ہو جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کا کوئی نظام موجود نہیں جب کہ ملک میں معاشی اور تعلیمی نا انصافی ہے، ہم نے علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفوں کو چھوڑ دیا ہے، یہ ملک اس لئے نہیں حاصل کیا گیا تھا کہ ٹاٹا کی جگہ ہم پر شریف اور زرداری ملسط ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹا سا طبقہ امیر اور باقی غریب ہو رہے ہیں، قائد اعظم اور علامہ اقبال کےفلسفلے پر عمل کئے بغیر ہم اس ملک کو فلاحی ریاست نہیں بنا سکتے اور ملک کو فلاحی ریاست بنائے بغیر اسے نہیں چلایا جا سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close