سندھ

کراچی میں ڈمپرٹرک نے پانچ افراد کو کچل دیا. ڈرائیور فرار

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بے رحم ڈمپر نے ایک ہی خاندان کیپانچ افراد کو کچل ڈالا، حادثے کا شکار بننے والوں میں دو کمسن بچیاں بھی شامل تھیں جبکہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں، جن کی شناخت 30 سالہ محمد نذیر، 15 سالہ سکینہ، 10 سالہ افضا، 25 سالہ رضوان اور دو سالہ کمسن دعا کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close