سندھ

سی پیک پرآصف زرداری کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مولا بخش چانڈیو

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سی پیک کی بات کرتے ہیں تو حکمرانوں کو آصف زرداری کیوں یاد نہیں آئے کیونکہ سی پیک پر ان کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سی پیک پرآصف زرداری کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، گوادر پراجیکٹ معمولی نہیں یہ آصف زرداری کے دور میں شروع  ہوا جب کہ سی پیک پر ہم سب فخر کرتے ہیں اور اس منصوبے کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے پاکستان کی بھلائی کا پروگرام ہے جب کہ سندھ میں بھی سی پیک سے متعلق بہت سے منصوبےشروع  ہورہے ہیں اور منصوبے سے سندھ میں بھی بہت ترقی آئے گی۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ دوستی کے سنگ میل ذوالفقارعلی بھٹو ہیں، پاکستانی قوم چین سے محبت کرتی ہے اور پاک چین دوستی کوئی اجنبی بات نہیں لیکن سی پیک کی بات کرتے ہیں تو حکمرانوں کو آصف زرداری کیوں یاد نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروجیکٹ ہوتے ہیں جن کی بنیاد کوئی رکھتا ہے اور افتتاح کوئی کرتا ہے، آصف زرداری نے بتایا کہ سی پیک کے دائرے میں 36 ممالک آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close