سندھ

کراچی بندرگاہ پر چینی ایٹمی آبدوز تعینات ہے

چینکی ایک ایٹمی آبدوز گزشتہ سال سے کراچی کی بندرگاہ پر تعینات ہے جس کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے واشپس کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا اور سمندر میں چینی بالا دستی قائم رکھنا ہے

چینی بالا دستی قائم رکھنا ہے۔ یہ دعویٰ بھارتی میڈیا نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے کیا ہے جس میں چینی آبدوز کی سیٹلائٹ کے ذریعے کھینچی گئی تصاویر کو نہ صرف دکھایا ہے بلکہ ان تصاویر کی روشنی میں تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحریہ کا کہنا ہے کہ ”ٹائپ 093 شانگ“ سب میرین چین کی جدید ترین اور انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ ایٹمی توانائی سے چلنے والی اس آبدوز کے ری ایکٹرز کی ری فلنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اور طویل عرصہ تک اس میں توانائی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس سب میرین کی بعض اوقات نشاندہی کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔ یہ تارپیڈو اور کروز میزائل نظام سے لیس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close