سندھ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اندھیر نگری بن گئی

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں من پسندافسران کی تعیناتی شروع

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے 15 سے زائد سینئر افسران اور ملازمین کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے محکمے میں اپنا سسٹم بنانا شروع کردیا۔

ایس بی سی اے میں 15 سے زائد سینئر افسران، ملازمین کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کی جگہ من پسند افسران کی تعیناتی شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ گلبرگ، صدر، گلشن، جمشید اور گڈاپ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی ہٹادیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و ملازمین کے خلاف تحقیقات کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد افسران و ملازمین سے متعلق فیصلہ ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہٹائے گئے افسران پر کام میں غفلت برتنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close