سندھ

عدالتی حکم پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق زمینوں پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں۔

دوسری جانب الاٹیز کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ پانی کے رساؤ کے باعث تعمیرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 6 ماہ گزر جانے کے باجود قبضہ ختم نہیں کروایا گیا۔

عدالت میں گلستان جوہر بلاک 10 میں اسسٹنٹٹ کمشنر اور مختیار کار پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ جعلی الاٹمنٹ کر رہے ہیں۔

واٹر بورڈ احکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ علاقے میں پانی کی مرمت کا شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل اس کیس میں کے ڈی اے کےسا بق ایڈ یشنل ڈا ئر یکتر شا کر لنگڑا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق ڈائریکٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close