سندھ

سندھ میں رینجرزکے اختیارات‘وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آج سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے،جس میں ترقیاتی منصوبوں،امن وامان کی صورت حال، رینجرز کے اختیارات سمیت دیگر امور پر غورہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس نیو سندھ سیکرٹریٹ میں ہوگا،اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز کے اختیارات کی سمری پر وفاق کوارسال کی جائے گی۔

واضح رہےکہ صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن آخری مرتبہ 18 اکتوبر 2016 کو جاری کیا گیا تھا۔جس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی گئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close