سندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلے مقامات پرنکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا جبکہ اسکول ،کالجز اور کراچی یونیورسٹی سے طلبا باہر آگئے۔

تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close