سندھ

مراد علی شاہ نے یونس آباد ہاکس بے برج کا افتتاح کردیا

مراد علی شاہ نے ہاکس بے میں یونس آباد برج کا افتتاح کر دیا، یہ پل منوڑہ جزیرے کو ڈسٹرکٹ ویسٹ سے جوڑرہا ہے ، منصوبے پر سو سو انیس ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔

منصوبہ مکمل ہونے سے شمس پیر اور بابا بھٹ رہنے والے مکینوں کی قمست جاگ اٹھیں، شمس پیر اور بابا بھٹ شاہ میں رہنے والے لوگ بھی یہ برج استعمال کرتے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 18 ، 19 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، اس لیے لوگ چند ماہ صبر کرلیں اس کے بعد فائدے ہی فائدے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت رقم کا مسئلہ نہیں لیکن بدقسمتی سے کام اتنی تیزی سے نہیں ہورہا، کوشش کررہے ہیں کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close