سندھ

این اے 221 ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری

تھرپارکر : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری

حلقے میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہزاروں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن میں آگ لگنے سے بیلٹ باکسز جل گئے اور پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

این اے 221 کی نشست پیپلزپارٹی کے پیر نورمحمد شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیرعلی شاہ اورپی ٹٰی آئی کے نظام الدین راہموں سمیت 12 امیدوار مقابل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close